علامہ محمد اقبالAllama Muhammad Iqbal
अल्लामा मुहम्मद इक़बाल
- Born
- 1877
- Died
- 1938
- Period
- Early modern
- Style
- Ghazal, nazm; philosophical and inspirational
- Also known
- Iqbal; Iqbaal; Allama Iqbal; इक़बाल
Muhammad Iqbal was born in Sialkot and died in Lahore. A poet and philosopher who wrote in Urdu and Persian, he is widely read for his ideas of khudi (selfhood), striving and renewal. His Urdu collections include Bang-e-Dara and Bal-e-Jibril.
علامہ محمد اقبالؔ سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور لاہور میں وفات پائی۔ وہ اردو اور فارسی کے شاعر اور مفکر تھے۔ خودی، جدوجہد اور بیداری ان کے کلام کے نمایاں موضوعات ہیں۔ بانگِ درا اور بالِ جبریل ان کے اردو مجموعے ہیں۔
This biography is an editorial summary. Sources are still being added.
Poetry by Allama Muhammad Iqbal
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا
اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغِ زندگی
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری
دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
پر نہیں طاقتِ پرواز مگر رکھتی ہے
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
کی محمدؐ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
نہیں ہے ناامید اقبالؔ اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا
ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں